فرحت اللہ بابر کیجانب سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز

فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے اختیار محدود کرنے چاہئیں تاکہ طاقت کا توازن برقرار رہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے حکومت کو ججز تقرریوں، پروموشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اگر آپ واقعی ملک میں طاقت میں توازن کو بحال کرنے کے لیے فکرمند ہیں تو آرٹیکل 191 کو پڑھیں اور فیصلہ کن عمل کریں ورنہ بڑبڑانہ بند کریں۔

فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا ہے کہ ججز کی نامزدگیوں، ترقیوں کا موجودہ نظام عدلیہ کو صرف ججز کے لیے اور ان کے تابع بناتا ہے، اس تاثر کو مستحکم نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کی تذلیل کرنا نہیں ہے، جسٹس فائز عیسیٰ کا حالیہ خط بھی اس حوالے سے ایک اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے