نیویارک (پاک صحافت) فرانسیسی نیوز چینل نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کے متعلق غیرمتعلقہ سوال کیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس 24 نیوز چینل نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے انٹرویو کے دوران ان سے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے بعض شہروں میں مظاہرین کی نقل و حرکت کے بارے میں سوال کیا۔ بلاول بھٹو نے جواب میں کہا کہ ایرانی حکومت اس حوالے سے بہتر اقدامات کررہی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کے بارے میں بیانات سنے ہیں مجھے امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اس صورتحال کی اچھی طرح سے پیروی کرے گی۔ اور عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی۔
Short Link
Copied