وزیراعظم

فخر ہے کہ اللہ نے مجھ ناچیز کو ارشد ندیم جیسے نوجوان کو سامنے لانے کا وسیلہ بنایا، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف کو ٹی وی پر ارشد ندیم کی پرفارمنس براہ راست دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی اور اولمپکس کی تاریخ میں ان کے جیولین تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ راست دیکھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جو فصل بطور خادمِ اعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے بوئی اس کے شاندار ثمرات دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ارشد ندیم جیسے باصلاحیت نوجوان کو سامنے لانے کے لیے اللّٰہ رب العزت نے مجھ ناچیز کو وسیلہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے