فتنہ عورت کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔ حنا پرویز بٹ

حنا پرویز بٹ

لاہور (پاک صحافت) حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ فتنہ عورت کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے تازہ بیان میں پنکی پیرنی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی خواہشات اور سیاسی قد بڑھانے کی کوششوں میں ملک کا نقصان کر رہی ہیں۔ یہ عورت نہ صرف عوام کے اعتماد سے کھیل رہی ہے بلکہ ملک کے سیاسی ماحول کو بھی خراب کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنکی پیرنی کی سرگرمیاں پی ٹی آئی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ یہ عورت پارٹی کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فتنہ عورت کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے