اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، جلد قانون اس کو نکیل ڈالنے میں کامیاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان کی چشتیاں جلسے میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی صبح ایک بیان دیتے ہیں اور شام کو اس کی تردید کر دیتے ہیں، رات کو گالی دیتے ہیں تو صبح اس پر معافی مانگتے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاسی پستی کے عروج پر ہے۔ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، ایسے فتنے کو قوم مسترد کرچکی ہے، عمران خان پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی رسوا ہوئے۔ ایسے ملک دشمن عناصر کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے جلد یہ بھی اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔
Short Link
Copied