لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ فتنہ خان جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہوا ہے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، بے شک اللہ حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔ بیشک اللّہ حق ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان نے غیرملکی فنڈنگ لی ہے۔
Short Link
Copied