اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے سے ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف صحافیوں غریدہ فاروقی اور سلیم صافی کے خلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت، تربیت اور فطرت کی عکاس ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست پہ سیاست کرنے والے کے شر سے قومی مفادات، ادارے اور شہداء نہ بچ سکے۔ جس جھوٹے نے معاشرے سے صحیح اور غلط کی تمیز کو مٹا دیا اسے خواتین اور صحافیوں کی عزت کی کیا تمیز ہوگی۔
Short Link
Copied