اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون، جھوٹی ایف آئی آر کٹوانا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 گھنٹے کی نیوز ٹاک کرسکتے ہیں لیکن اپنی حکومت میں 4 دن میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، پنجاب میں اپنی حکومت، پولیس، انتظامیہ لیکن ایف آئی آر نہیں کٹ سکی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کررہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیرقانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے، انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پر دباو ڈال رہا ہے۔
Short Link
Copied