فارن فنڈنگ کیس کے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو جے آئی ٹی تشکیل دینی چاہئے تاکہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد از جلد اقدام کرنا چاہئے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ ​​پر فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں، اس کیس کا تعلق صرف الیکشن کمیشن سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کہانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے