کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظورکر لیا۔ بل کے مطابق فارمولا دودھ اب صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فروخت کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق فارمولا دودھ صرف فارمیسی اور مقررہ اسٹورز پر ملےگا جب کہ صوبے میں فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوسکےگا۔فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے اسپتالوں میں نہیں جاسکیں گے اور انفنٹ فیڈنگ بورڈ میں فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے مزید کہا کہ 3 سال تک کے بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی متبادل پروڈکٹس کی مارکیٹنگ نہیں ہوسکےگی۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ قانون کا مقصد بچوں کو غذائیت کی کمی اوربیماریوں سے بچاناہے، اسمبلی سے منظوری کے بعد بل دستخط کے لیے گورنر کوبھیج دیا گیا ہے۔