مریم نواز

غیر ملکیوں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پنجاب اور اسپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلۂ خیال سمیت باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مریم نواز اور جوز انتونیو ڈی اوری نے ملاقات کے دوران انفرااسٹرکچر، قابلِ تجدید توانائی، لائیو اسٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غور کیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اسپین کے سفیر کو سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ہسپانوی سفیر کی جانب سے پنجاب میں اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، پاکستان اور اسپین کے تجارتی حجم میں اضافہ کا رحجان خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے