اسلام آباد (پاک صحافت) غیرملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تئیس اگست کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 23 اگست کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی درخواست پر عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کیا ہے، عمران خان کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
Short Link
Copied