محسن نقوی

غیرملکیوں کی سیکیورٹی میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں. وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں چینیوں سمیت غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرملکیوں خصوصا چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز کی من و عن تعمیل کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔ چینیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے تیار کیے جانے والے سیکیورٹی پلان میں کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے حکام نے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھی آج ہی غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے