طورخم (پاک صحافت) حکومتی احکامات کے پیش نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کو 5 ہزار 46 افغان باشندے اپنے ملک گئےجن میں 1241 مرد، 1052 خواتین اور 2753 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک کل 81 ہزار 974 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی دونوں ممالک اور خطے کے پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔