غلط خبریں پھیلانے والوں کیخلاف مقدمات قائم کررہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات قائم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی کہ روز ویلٹ ہوٹل بیچا جارہا ہے، چند دن بعد 3 ایئرپورٹس کی نجکاری سے متعلق غلط خبر چلادی گئی۔ 3 ایئرپورٹس کی آپریشنل مدت کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے، ہمارے ایئرپورٹ انشاءاللّٰہ ہمارے پاس ہی رہیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنا نجکاری نہیں ہے، پوری دنیا میں ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے بچنے کے لیے صرف اپنی عادتیں بدلنے کی ضرورت ہے، صبح جلدی اٹھنے کی کوشش کریں تو بہت کچھ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے