غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا۔ وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ شاید پھر سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں،پاکستان مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان تارکین کی واپسی سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے غیرقانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے