شہباز شریف

غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے اقلیتوں کے دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخی بیان دیا تھا کہ یہاں سب کو مساوی آئینی حقوق ملیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جو ظلم ڈھایا جارہا ہے اس کی وجہ سے آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں، دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، دن رات فلسطینیوں پر آگ برس رہی ہے اور عالمی برادری خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی فوج کے ساتھ مل کر ظلم کر رہا ہے، دہائیوں پہلے پاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پر صرف لفاظی سے کام لیا جاتا ہے، لفاظی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہورہا۔

وزیراعظم نے مزید کا کہ ہمارے اقلیتی سپاہیوں نے بھی دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ہمیں اقلیتوں کو گلے سے لگانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے