عیسائی برادری کے تحفظات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عیسائی برادری کے تحفظات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ نے ان سے رات کو تین گھنٹے مذاکرات کیے عیسائی برادی کے تحافظات ہیں، وہ پرائیوٹ جگہ ہے۔ اس حوالے سے مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شبہاز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی اور عوامی جگہ پر جلسہ کرلے لیکن وہ پرائیوٹ جگہ ہے وہاں ہر گز جلسے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کوئی پبلک پلیس پر کرلیں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔حمزہ شہباز کا کہنا  ہے کہ عمران خان خون خرابہ چاہتا ہے ۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کرنے پر مسیحی برادری نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ عیسائی برادری کا کہنا ہے کہ ان لوگوں میں اتنی شرم نہیں کہ یہ عبادت گاہ کو جلسہ گاہ بنا رہے ہیں، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ ہم اقلیتی ضرور ہیں لیکن جانور نہیں کہ جس طرح چاہو گے گھسیٹو گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے