عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے۔ بیرسٹر عقیل ملک

عقیل ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے سے انسداد دہشتگردی کی عدالتیں موجود ہیں، نوازشریف کے دور میں آپریشنز ہوئے اور ہم نے دہشتگردی سے جان چھڑائی، فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم کی بات قبل از وقت ہے۔ عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے، دہشتگردی سے متعلق ساری سیاسی قیادت کا بیٹھنا ضروری ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو اے پی سی میں لایاجا سکتا ہے، پی ٹی آئی کےساتھ کوئی زیادتیاں نہیں ہورہیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں جو کچھ نکل رہا ہے اس کا تعلق اڈیالہ سے جڑ رہاہے، کسی کی خواہش پر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکالا جائے گا، خواہشیں تو بہت ہیں لیکن ہر خواہش پوری نہیں سکتی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان قومی مفاد کےساتھ کھڑے ہوں گے، ریاست کےخلاف مہم ڈیجیٹل دہشتگردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے