مظفرگڑھ (پاک صحافت) جمشید دستی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد مظلوم عوام نااہل اور ظالم حکمرانوں کو بھگانے میں کامیاب ہوں گے اور حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مظفر گڑھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ناانصافی کا بازار گرم ہے۔ غریب شہری کا جینا محال ہوگیا ہے۔ حکومت سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
جمشید دستی کا مزید کہنا ہے کہ قانون اور آئین کی کتابوں پر عملدرآمد کرانے والا کوئی موجود نہیں ہے۔ میرے دفتر سے گاڑی، اسلحہ، لائسنس اور دیگر سامان چوری کیا گیا جبکہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس میری گاڑی واپس نہیں کررہی ہے۔
Short Link
Copied