لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں، عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عید کے موقع پر ہر طرح سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں، اللہ تعالی پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔
Short Link
Copied