یوسف رضا گیلانی

عید مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کا خیال رکھیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عید مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کا خیال رکھیں۔

ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دشمن بہادر جوانوں پر حملے کر رہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، آج کے دن اپنے ملک کی حفاظت کے دوران شہادت پانے والوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بڑی ذمے داری دی گئی ہے، کوشش کریں گے قوم کی امنگوں کے مطابق پورا اتریں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، سیاسی مخالفین کے معاملات زیرِ سماعت ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیمبر میں آکر مجھ سے ملا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے