عیدالاضحیٰ کے باعث مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کی جاتی ہے، تحریری حکمنامہ

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے باعث مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ مارکیٹیں پیر سے جمعرات رات 12 بجے تک اور جمعے سے اتوار رات ایک بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے مطابق پانی کی سطح میں دیر سے کمی واقعہ ہو رہی ہے، اب لاہور میں ہر سال پانی کی سطح میں محض 1.3 میٹر کمی ہو رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ 2017ء میں پانی کی سطح 6.5 میٹر کم ہوئی تھی، باغ جناح میں تجاوزات کے باعث نہری پانی کے بجائے زمینی پانی استعمال ہو رہا ہے، وکیل پنجاب حکومت انتظامیہ سے مل کر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں، پنجاب حکومت کے اسموگ کے تدارک کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے