اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور عون چوہدری کے درمیان ملکی معاملات، پنجاب کی سیاسی صورت حال اور محکمانہ امور پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔
Short Link
Copied