لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کی۔ اہم بیٹھک میں حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں حل کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، بے روزگاری اور غریت کیخلاف عملی پروگرام تیار کرلیا ہے۔
Short Link
Copied