کراچی (پاک صحافت) وقار مہدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام 15 جنوری کو خون کی ہولی کھیلنے والوں کا صفایا کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پرچی کے استعمال سے برچھی کی سیاست کو دفن کردیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام خدمت کرنے والی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کی خدمت صرف پیپلز پارٹی نے کی ہے، شہر کے عوام 2015ء کی طرح اپنا ووٹ ضائع نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والوں کو عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔
Short Link
Copied