لاڑکانہ (پاک صحافت) محمود سومرو کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کی عمران خان سے وابستہ تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ناصر محمود سومرو نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کا حصول پیچیدہ اور مہنگائی و بے روزگاری سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ موجودہ ملکی حالات میں عام آدمی کا جینا مشکل ہے۔
رہنما جے یو آئی ف محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم پر 2 نومبر کو لاڑکانہ میں تاریخی احتجاج ہوگا، پہلے نکا ابے کو چلا رہا تھا اب ابا نکے کو چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ اپنوں کے خلاف ریاست طاقت کا استعمال کرے۔
Short Link
Copied