عوام کی اکثریت کا نوازشریف پر ملکی مسائل حل کرنے پر اعتماد، سروے رپورٹ

نواز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) عوام کی اکثریت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ملکی مسائل حل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔  خیال رہے کہ یہ بات انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی نئی سروے میں سامنے آئی ہے۔ سروےکے مطابق 33 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔ جس کے مطابق 33 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ملکی مسائل حل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ جبکہ 30 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان پر بھروسہ کیا۔

واضح رہے کہ سروے کے مطابق 16فیصد  عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  اور  3 فیصد  عوام نے جے یو آئی سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن کو ملکی مسائل حل کرنے کے لیے قابل اعتماد خیال کیا۔ دوسری جانب  68 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنے کامشورہ بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے