ایل پی جی

عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے سستا

اسلام آباد (پاک صحافت) عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے سستا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے 86 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ یکم جنوری سے ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 روپے 29 پیسے ہوجائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل دسمبر میں فی کلو ایل پی جی 215 روپے 95 پیسے کی تھی، فی کلو ایل پی جی 11 روہے 60 پیسے سستی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے