عوام کہتی ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک عذاب ہے، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ہمارے ساتھ پورے ملک کے عوام نے احتجاج کیا اور یہ ہی جموریت کا بہتر عمل ہوتا ہے، عوام اس حکومت سے تنگ آگئی ہے، عوام کہتی ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک عذاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کہنا ہے کہ متحدہ اور عمران خان صوبائی خود مختاری ہضم نہیں کرپا رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے  یہ بھی کہاکہ اس حکومت کے دور میں گیس، بجلی پیٹرول ناپید ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ خود عمران خان نے کہا کہ این ایف سی اور صوبائی خود مختاری کی وجہ سے ہم کنگال ہو گئے ہیں۔ عوام کے احتجاج کے بعد اگر حکومت قیمت بڑھائے تو کہوں گا شرم تم کو آتی نہیں، ہم تو عوامی مسائل پر احتجاج کر رہے ہیں دوسرے تو وہ بھی نہیں کر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے