کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی فائنل کال کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کررہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیح صرف اسلام آباد پر حملہ آور ہونا ہے، عوام کو انتشار میں دھکیلنا بند کریں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص چاہتا ہے قوم کا نقصان ہو، پیپلزپارٹی مذاکرات کی حامی ہے۔
Short Link
Copied