عوام نے فساد، انتشار اور نفرت کو مسترد کردیا۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام نے فساد، انتشار اور نفرت کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ریلیونٹ رہنے کیلئے وزیراعظم اور افسروں کا نام لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے بہتان، الزام اور جھوٹ سننا بند کردیا ہے، پاکستانی  عوام نے عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے فساد، انتشار اور نفرت کو مسترد کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے