اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند ہزار لوگ جمع کرسکی ہے۔ پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو 1000، 500 سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کی کمٹمنٹ کو ماننا چاہیے، عمران خان کو بطور سیاسی کارکن تجویز دی ہے سیاسی قیادت سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں ان کو پہل کرنا ہوگی۔