چیچہ وطنی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کو عوام گھروں سے باہر نکلیں اور اس نااہل ٹولے کو چلتا کریں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد چیمہ نے چیچہ وطنی میں جلسہ کیا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ خیال رہے کہ اس موقع پر شہزاد چیمہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہے جو مزار قائد سے شروع ہو گا، یہ مارچ عوام کی آواز پر چیئرمین بلاول بھٹو نکال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیچہ وطنی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد چیمہ نے کہا ہے کہ اب اس نااہل حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور پاکستانی باہر نکلیں اور اس نااہلوں کے ٹولے کو چلتا کریں۔
Short Link
Copied