نارووال (پاک صحافت) ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام اپنا ووٹ آزاد امیدواروں کو نہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلایا اور جناح ہاوس کو آگ لگوائی۔ پی ٹی آئی کارکنان نے کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کے ساتھ فٹ بال کھیلا، فوجی تنصیبات پر حملے کئے اور شہدا کو یادگاروں کو نشانہ بنایا جو ناقابل برداشت ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے آزاد امیدواروں کو خریدنے کی پیش کش کی ہے، اپنا ووٹ آزاد امیدواروں کو نہ دیں وہ آپ کے ووٹ فروخت کر دیں گے۔ ایک مذہبی جماعت ناموسِ رسالت (ص) کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے حالانکہ آزادی کے ساتھ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا حق ہے۔
Short Link
Copied