اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے عشائیے میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ عوام اور ملک کے مفادات کی حقیقی ترجمانی اپوزیشن کا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے گزشتہ شب شہباز شریف کی جانب سے دئے گئے عشائیے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے اپوزیشن کو متحد ہو کر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا، عشائیے میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عشائیے میں پی ڈی ایم سے متعلق کوئی پیشکش یا تجویز نہیں دی گئی، شہبازشریف نے اپوزیشن کو غلط معاشی اعداد و شمار پیش کرنے پر مشترکا ردعمل اختیار کرنے کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کو مل کر حکومت کی نااہلی اور نالائقی بے نقاب کرنے کا کہا ہے۔
Short Link
Copied