اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق وزیراعظم کے خلاف عوامی مارچ کرنا اور تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مارچ اور عدم اعتماد کی بے چینی اب ان کے چہروں اور لہجوں میں نظر آ رہی۔ آپ کی اپوزیشن کو دھمکیاں دنیا دیکھ رہی ہے اپوزیشن تیار ہے اب آپ تیار رہیں۔
شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ آپ عوامی مارچ سے اتنا خوفزدہ ہو گئے ہیں کہ اب جلسوں میں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں حکومت کی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے، حکومت ساڑھے تین سال سے یہی کرتی رہی ہے۔ آپ کا احتساب پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔
Short Link
Copied