مریم نواز

عوامی خدمت کے منصوبے گھر کی دہلیز تک پہنچانا ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کے منصوبوں کو گھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مریم کی دستک ایپ پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں عوامی خدمت کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ اللہ کا شکر کہ میں نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوگیا، ہم نے عوامی خدمت کے منصوبوں کو گھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال تقریباً 6 ہزار لوگوں کا روز علاج کر رہے ہیں، ایئرکنڈیشنڈ کنٹینر کے اندر ایک ہاسپٹل ہے۔ روزانہ بڑی تعداد کلینک آن ویلز میں اپنا علاج کرا رہی ہے، ہمارا مقصد مفت علاج اور مفت دوائیں عوام کے گھر تک پہنچانا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سیف سٹی میں ایک ورچوئل پولیس اسٹیشن خواتین کے لیے بنایا ہے، جس کی آپریٹرز بھی خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے