عمرہ کیلئے جانیوالے 6 پاکستانی زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید

زائرین

مکہ مکرمہ (پاک صحافت) پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے 6 زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 6 زائرین شہید ہوگئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں ریاض گجر، اسکی اہلیہ، نانا، سسر جبکہ حاجی اشرف اس کی اہلیہ اور ساس شامل ہیں۔ مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے