عمران نے پاکستان کی عزت خاک میں ملا دی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف

شہباز شریف

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نے پاکستان کی عزت خاک میں ملا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور تحفے میں ملی خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیے۔ پاکستان کی جتنی بے توقیری عمران حکومت نے کی آج تک کسی نے نہیں کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات پھر سر اُٹھا رہے ہیں، بنوں میں جنھوں نے جام شہادت نوش کیا وہ پاکستان کے ہیرو ہیں، قوم انھیں یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے محنت کررہے ہیں، تمام وسائل بروئے کار لاکر دہشتگردی کی بیخ کنی کریں گے تاکہ پاکستان میں امن لوٹ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے