عمران نیازی کی گرفتاری سے فتنہ اور انتشار سے پاکستان کو نجات ملی۔ فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی گرفتاری سے فتنہ اور انتشار سے پاکستان کو نجات ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر سابق خاتون اوّل کو مبارکباد دے دی۔ انہوں نے کہا کہ جو خود کو کلین کہتا تھا وہ بشری بی بی کی کارستانیوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ مرشد (بشری بی بی) سے کہوں گی کہ آپ کی کرامات دکھانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ صرف چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری تک نہیں روکنا چاہیے بلکہ جس جس نے اپنا مفاد یقینی بنایا ان کو بھی گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک اور بنی گالہ کے در و دیوار کو کرپشن سے ناپاک کیا گیا، سابق وزیراعظم نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ بشری بی بی کے مشوروں نے پی ٹی آئی کی سیاست کو تہس نہس کر دیا، عثمان بزدار اور فرح گوگی کیس سے جڑے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے