اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران نیازی کی منافقت سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشو یہ نہیں ہے کہ عمران خان ایم این اے خرید رہا ہے، ایشو اس امیر شخص کا نام ہے جسے عمران خان کہہ رہا ہے کہ وہ پانچ ایم این ایز خرید کر دے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی تو منافق ہے جو لوگوں کو فائدے پہنچا کر بدلے میں پیسہ، زمینیں اور جیولری لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے اور اقتدار میں رہنے کے لیے صحیح یا غلط، سب کچھ کیا۔ آہستہ آہستہ عمران نیازی کے سارے کرتوت قوم کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں۔
Short Link
Copied