عمران نیازی کی شکل میں آمریت اور فسطائیت کو شکست دیں گے۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم عمران نیازی کی شکل میں موجود آمریت اور فسطائیت کو بھرپور شکست دے کر جمہوریت کو بحال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے جس میں جرم کی تعریف کئے بغیر تعزیر مقرر کردی گئی ہے، آزاد منش ججز کو انتظامیہ کے سامنے جوابدہ کردیا گیا ہے۔ یہ آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہے، یہ کالا قانون بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑیں گے، وکلاہ، میڈیا اور سیاسی کارکن عوام کے ساتھ مل کر عمران صاحب کی شکل میں آمریت اور فسطائیت کو بھی شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دستور اور جمہوریت کی طاقت سے عمران صاحب کی مطلق العنانی اور آمریت کا مقابلہ کریں گے، ہر آمر کی طرح عمران صاحب کے مقدر میں بھی ہار لکھی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے