عمران نیازی کی آخری منزل جیل ہے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کرے عمران نیازی کی آخری منزل جیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فرد جرم سے بچنے کے لیے خطرے کا شور مچا رہا ہے۔ جب چین کی اہم شخصیت پاکستان آتی ہے، عمران کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ ثابت ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملنے والی ممنوعہ فارن فنڈنگ اس کام کے لیے ہوتی تھی۔ عمران نیازی ریلیف لینے کے لیے ڈرامہ بازی کر رہا ہے، خاتون جج کو دھمکی دیتے ہوئے عمران کو شرم کیوں نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ بالٹی میں منہ چھپائے یا ڈسٹ بن میں عمران نیازی کی آخری منزل جیل ہے، پی ٹی آئی چیئرمین فرد جرم سے بچنے کے لیے خطرے کا شور مچا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے