عمران نیازی نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران نیازی کی مایوس کن کارکردگی سے متعلق پوچھ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ معاشی، سیاسی اور انتظامی چیلنجز ان کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹے بیانات، الزام تراشی اور اپنے مفاد کے لئے ہر حد سے گزر جانا عمران نیازی کی عادت ہے۔ اسے نہ ملکی عزت و وقار کا خیال ہے اور نہ ہی ریاستی اداروں کی عزت کا خیال ہے۔ عمران نیازی اس وقت اقتدار کی ہوس میں اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ وہ ملک میں ایک بیرونی ایجنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں جس کو لگام دینا ضروری ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے