کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔ عمران نیازی ملک کی سلامتی کو بھی کھیل سمجھ رہے تھے، قوم نیازی صاحب سے پوچھ رہی ہے گھناؤنے کھیل میں میچ کس کے ساتھ فکس کیا تھا۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے سفارتی سائفر کی غلط تشریح کرکے ملک کے خارجہ امور کو تماشہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بڑی محنت کرکے ملک کی دوبارہ ساکھ قائم کی ہے جبکہ عمران کی نالائقی اور کرتوت کی وجہ سے کوئی حکمران ان سے ملنا گوارا نہیں کرتا تھا۔
Short Link
Copied