عمران نیازی مسلسل جھوٹ بول بول کر قوم کو دھوکہ دیتا رہا، احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نیازی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے جھوٹ بولا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے ان کی سازش تھیوری کی تائید کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سوشل میدیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران نیازی مسلسل جھوٹ بول بول کر قوم کو دھوکہ دیتا رہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے ان کی سازش تھیوری کی تائید کی تھی جبکہ یہ حقیقت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن کے احسن اقبال نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قومی مفادات اور اداروں کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال کرنے اور اس سے قوم کو گمراہ کرنے کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے، افسوسناک نہیں شرمناک  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے