کراچی (پاک صحافت) شاہی سید کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جیسے شخص کو اقتدار دلوانا تاریخی غلطی تھی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی شفاف جوڈیشل تحقیقات ہونا چاہئیں، عمران نیازی ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ عمران نیازی کو ملک کے ہر ادارے میں خرابی نظر آرہی ہے۔
رہنما اے این پی شاہی سید کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں لوٹ کھسوٹ کررہی ہے، کراچی کی سڑکوں کا برا حال ہے اور یہ یہاں پر بسیں چلانے کے دعوی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد کالونی میں گھر گرائے جانے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت لوگوں سے چھت نہ چھینے، بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے۔
Short Link
Copied