اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کا چور بہت جلد اڈیالہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نہ تو ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات ہیں، وہ صرف ماہر بکواسیات ہیں۔ ان کا کام الزام تراشی، جھوٹ اور فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں 12 موسم ہیں، ان سے گزارش ہے کہ ان موسموں کے نام ہی بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد ہی اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے۔ ان کی کرپشن اور چوری پکڑی گئی ہے اب وہ بچ نہیں سکے گا۔
Short Link
Copied