عمران نیازی اپنی کرسی کے بچاؤ میں بد امنی پیدا کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے، ترجمان پی ڈی ایم

حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی کرسی کے بچاؤ میں بد امنی پیدا کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں، وہ وزیر اعظم نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ  عمران نیازی کا منصوبہ ہے کہ لاء این آرڈر کا مسئلہ پیدا کرے، ملکی حالات کو تصادم کی طرف لے جانے کا خطرناک منصوبہ ہے۔ انتظامیہ غیر آئینی، غیر قانونی احکامات ماننے کی پابند نہ کریں، امن وامان برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی ووٹنگ میں فتح اپوزیشن جماعتوں کی ہوگی، عمران نیازی ووٹنگ کے دن ایک لاکھ لوگ جمع کرنے کی بجائے 172 کا مطلوبہ فیگر پورا کریں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اپنی کرسی کے بچاؤ میں بد امنی پیدا کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے